حیدرآباد۔22نومبر(اعتماد نیوز)اتر پردیش میں بر سر اقتدار سماج وادی پارٹی
ان دنوں تنازعات کی زد میں ہے۔ چنانچہ کل اس پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو
کے 75سالگرہ کے موقع پر جہاں میڈیا کی جانب سے سالگرہ کی شاندار تقریبات کے
لئے فنڈس کے حصول سے متعلق سوال اٹھایا گیا تو اتر پردیش کے وزیر اعظم خان
کی
جانب سے مذاق کے طور پر داؤد ابراہیم اور طالبان کی جانب سے کہکر جہاں
یہ پروگرام تنازعات کا شکار ہوگیا تو دوسری جانب کل اتر پردیش کے بارہ بنکی
احمد پور میں سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابھئے سنگھ کے حامیوں نے ٹول
گیٹ کے ذمہ داران کی پٹائی کی۔ چنانچہ اس واقعہ کے بعد سماج وادی پارٹی
نئے تنازعہ میں گھر چکی ہے۔